خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی گھروں میں دھماکے ، 14افراد ہلاک ، 147زخمی

زیان (ملت + آئی این پی ) چین کے شمالی مغربی صوبے شانزی میں بعض گھروں میں ہونے والے دھماکوں کے باعث 14افراد کے ہلاک ہونے اور 147 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، دھماکہ گذشتہ روز دو بجے صبح کے قریب تعمیر شدہ پانچ مکانوں میں ہوا جس کے باعث کئی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایاگیا جن میں سے 41کو مرہم پٹی کے بعد فار غ کر دیا گیا ہے جبکہ 106افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث ہوا ہے ، دھماکے سے 58قریبی گھروں اور 63کاروں کو نقصان پہنچا ، یہ مکانات ستمبر میں کرائے پر دیئے گئے تھے مالک مکان کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔