خبرنامہ انٹرنیشنل

چین ، مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک، 31 لاپتہ

بیجنگ (آن لائن) چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ اکتیس لاپتہ ہو گئے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی صوبہ فیوجین میں ایک زی تعمیر ہائیڈرو پاور سٹیشن کی جگہ پیش آیا جہاں پر قائم ہائیڈرو پاورسٹیشن سے متعلقہ بڑی تعداد میں دفاتر مٹی کے تودے تلے آ گئے لینڈ سلائیڈنگ کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد ان دفاتر میں اور ارگرد موجود تھی تودے تلے دب کر دس افراد ہلاک جبکہ اکتیس لاپتہ ہو گئے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں ۔ #/s#(جاوید)