خبرنامہ انٹرنیشنل

چین ، والدین کی جدائی میں نشوونما پانے والے بچوں کی تعداد90لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین نے والدین کی جدائی میں نشوونما پانے والے بچوں کی تعداد90لاکھ سے زائد ہو گئی ہے ۔ چینی اسٹیٹ کونسل کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ والدین کی جدائی میں نشوونما پانے والے بچوں سے مراد16سال سے کم عمر ایسے بچے ہیں جن کے والدین کام کاج کے سلسلے میں دوسرے علاقوں کی جانب ہجرت کرتے ہیں ۔ ایسے بچوں کی 90فیصد تعداد مرکزی اور مغربی چین میں آباد ہے جہاں وہ والدین کے بغیر تنہا یا رشتہ داروں کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں ۔حال ہی میں تین لاکھ بیس ہزار بچوں کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں جن کی نشوونما داداکی نگرانی میں یا والدین کے دوستوں کی زیر نگرانی ہوئی ہے ،یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ایسے بچوں کو وہ توجہ نہیں مل سکتی جو والدین کی جانب سے قدرتی طور پر میسر ہوتی ہے ۔ ایسے بچوں کی کچھ تعداد ایسی بھی ہے جو کبھی بھی سکول نہیں گئے ۔27.8فیصد ایسے بچوں کی تعداد کی عمر ایک سے پانچ سال تک جبکہ 62فیصد بچوں کی عمر 6سے13سال تک بھی معلوم ہوئی ہے ۔