خبرنامہ انٹرنیشنل

چین ، کیمیائی پلانٹ میں دھماکہ ، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی

بیجنگ (آن لائن) چین میں ایک کیمیائی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ صوبہ شینڈانگ میں واقع ایک کیمیائی پلانٹ میں ہوا دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ #/s#