خبرنامہ انٹرنیشنل

چین افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

چین افریقہ کا سب سے قابل

چین افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(ملت آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے افریقہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چین کا دورہ کرنے والے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہامت کے ہمراہ چین افریقی یونین ساتویں اسٹرٹیجک مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین افریقی یونین ساتویں اسٹرٹیجک مذاکرات میں نمایاں کامیابیاں اور متعدد معاملات پراتفاق رائے طے پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ مستقبل میں افریقہ دنیا بھر کے ممالک میں اہم کردار ادا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ چین اس عمل میں افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر بننا چاہتا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین نے افریقہ کی متحدہ مضبوطی اور انضمام کے عمل میں افریقی یونین کے کردار کو سراہا ہے۔ چین 2063 پر عمل درآمد کے لئے افریقی یونین کی حمایت کرتا رہے گا اور افریقہ کی پرامن ترقی میں افریقی یونین کی رہنمائی میں مدد دیتار ہے گا۔وانگ ای نے کہا کہ افریقی یونین کمیشن کے چیئر مین موسی فاکی مہامت کے ساتھ چین اور افریقی یونین کے درمیان مختلف شعبوں اور مختلف سطحوں پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ اہم افریقی امور، انسداد دہشت گردی اور غربت کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔