خبرنامہ انٹرنیشنل

چین اقوام متحدہ کے عالمی نظام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کے صدر شی چن پھنگ نے سوئٹزر لینڈ کی بین الاقوامی تنظیموں کے دورے کے دوران ایک واضح پیغام دیا ہے کہ چین کثیر الاقوامی آزادانہ تعلقات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور چین اقوام متحدہ کے عالمی نظام کے ساتھ گہرے عزم کا اظہار کرتا ہے۔یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے عالمی نظام کے تحت اپنا کردار ادا کررہا ہے اور وہ اقوام متحدہ کی اس کے چارٹر کے تحت حمایت جاری رکھے گا ،چین اقوام متحدہ کے کئی عالمی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے اور اس کی بین الاقوامی امن فورس میں چینی اہلکار اپنے فرائض بہترین انداز میں ادا کررہے ہیں جن کا ذکر چینی صدر شی چن پھنگ نے سوئٹزر لینڈ کی بین الاقوامی تنظیموں کے دورے کے دوران واضح انداز میں کیا ہے ۔