خبرنامہ انٹرنیشنل

چین المونیم کی قیمت گھٹا کر امریکاکو نقصان پہنچا رہا ہے؛ اوباما

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے خلاف اپنی شکایت میں کہا ہے کہ چین اپنی المونیم کی صنعت کو غیر منصفانہ فوائد مہیا کر رہا ہے۔وائس آف امریکا ک مطابق امریکانے چین پر الزام لگایا کہ وہ اپنی المونیم کی صنعت کے فروغ کے لیے غیر قانونی طور پر عالمی مارکیٹ میں المونیم کم نرخوں پر فراہم کر رہا ہے جس سے امریکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اوباما انتظامیہ نے چین پر الزام لگایا کہ وہ المونیم کے اپنے صنعت کاروں کو ارزاں قیمتوں پر خام مال کی خرید کے لیے سستے قرضے اور غیر قانونی مالی اعانتیں فراہم کر رہا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں اس دھات کی قیمتیں کم رکھی جا سکیں۔صدر براک اوباما نے عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے خلاف اپنی شکایت میں کہا ہے کہ چین اپنی المونیم کی صنعت کو غیر منصفانہ فوائد مہیا کر رہا ہے۔ اس کی پالیسیاں امریکی صنعت کاروں کے لیے نقصان دہ ہیں اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر المونیم ، فولاد اور دوسرے شعبوں میں اس کا ڈھیر لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکاکو اس وقت فائدہ ہوتا ہے جب ہمارے کارکنوں اور کاروباروں کو عالمی معیشت میں منصفانہ مسابقت کا موقع ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب دوسرے ملک تجارت کے قواعد توڑتے ہیں اور چور راستے اختیار کرتے ہیں تو میری انتظامیہ تجارتی قوانین کے ٹھوس اطلاق کے لیے کھڑی ہو جاتی ہے۔