خبرنامہ انٹرنیشنل

چین امریکاسے تجارتی جنگ لڑنےکی صلاحیت بھی رکھتاہے، چینی وزیرتجارت

چین امریکاسے

چین امریکاسے تجارتی جنگ لڑنےکی صلاحیت بھی رکھتاہے، چینی وزیرتجارت

بیجنگ:(ملت آن لائن) امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کیے جانے کے ممکنہ نفاذ پر چینی وزارت تجارت نے کہا کہ بیجنگ حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی منصنوعات پر مزید 100 ارب ڈالر کے محصولات عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔
امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر لگائے گئے مزید سو ارب ڈالر کے ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے رد عمل میں چینی وزارت تجارت نے بیان دیا ہے کہ ’چین امریکا سے تجارتی جنگ کے لیے بھی تیار ہے‘۔ چین کے وزارت تجارت زونگ شان نے اپنے حالیہ بیان کا کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ ہونے کی صورت میں ’اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر قیمت ادا کرنے لیے تیار ہے‘۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے بیان کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چین کے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ’اگر امریکا بین الااقوامی سوسائٹی اور چین کے خلاف یک طرفہ اقدامات کرے گا تو بیجنگ حکومت بھی ہرممکن اقدام کرے گی۔
ٹرمپ نے چینی اشیاء پرمزید100ارب ڈالرکے ٹیکسزعائدکرنےکی ہدایت کردی
ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہرکیا ہے دونوں بڑے ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے کا خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے امریکا کی 106 مصنوعات کے پر اربوں ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے خلاف امریکی وزارت تجارت کو ہدایات دی تھی کہ چین سے درآمد ہونے والی منصوعات مزید 100ارب ڈالر کے محصولات عائد کیے جائیں۔