تہران :(اے پی پی) چین اور ایران کے درمیان قدیم سِلک روٹ بحال ہوگیا۔ٹرین 14 روز بعد تجارتی سامان کے ہمراہ تہران پہنچ گئی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی پہلی ٹرین نے 14 دنوں میں نو ہزار 500 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئےقازقستان اور ترکمانستان سے گزرتے ہوئے تجارتی اشیاء کے 12 کنٹینرز کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچی ہے۔ ایران کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ شنگھائی سے ٹرین کے سفر میں بحری سفر کے مقابلے میں وقت کی بچت ہوگی۔