خبرنامہ انٹرنیشنل

چین اور فلپائن کے صدور کے درمیان مذاکرات

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کی صبح چین کے دورے پر آئے ہوئے فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹرٹی کے اعزاز میں بیجنگ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ، تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان سرکاری مذاکرات ہوئے اور تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط ہوتے ہوئے دیکھا ، ڈوٹرٹی منگل سے جمعہ تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں یہ ان کا آسیان تنظیم کے رکن ممالک سے ہٹ کر پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے ۔