خبرنامہ انٹرنیشنل

چین اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریگا ، چینی سفیر

اسلام آباد (ملت +آئی این پی ) چین بین الاقوامی پیداوار میں اضافے اور برابری کی بنیاد پر ترقی میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرے گا ۔ان خیالات کااظہار پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے چین کے نئے قمری سال کے موقع پر اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔چینی سفیر صدر شی چن پھنگ کے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2017ء ڈیوو س کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ صدر کی تقریر بڑی گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا اور مختلف ممالک کے شرکاء نے اس کی بڑی تعریف کی جبکہ بین الاقوامی برادری نے بھی بڑے پیمانے پر اسے سراہا ،اس تقریب سے بین الاقوامی اقتصادی منظر پر امید کی ایک تازہ کرن نمودار ہوئی ہے ، صدر کے خطاب میں بہت اہم پیغام دیا گیا تھا جس میں چین کی طرف سے عالمی اقتصادی ترقی کیلئے کئی تجاویز پیش کی گئی تھیں ۔صدر نے عالمی معیشت کے بارے میں واضح رائے پیش کی جس کے نتیجے میں سماجی ترقی فروغ پا سکتی ہے جس کے نتیجے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی سامنے آتی ہے ۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ صدر نے اپنے خطاب میں عالمی معیشت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے چینی اپروچ کا بھی ذکرکیا ۔ انہوں نے موجودہ عالمی معیشت کو درپیش تین زبردست مسائل کا تجزیہ کیا ان میں طاقتور ترقیاتی فورس میں کمی ، عالمی معاشی گورننس میں عدم مساوات اور عالمی ترقی میں ناہمواری شامل ہیں ، صدر کے خطاب میں واضح طورپر اس بات کا اشارہ کیا گیا تھا کہ چین کی ترقی بھی عالمی ترقی کیلئے بھی ایک موقع ہے ۔انہوں نے پرزور انداز میں چینی خصوصیات کے ساتھ چینی ترقی کے راستے پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے نظریے اور مقاصد پر بھی تعارف کرایا ۔انہوں نے مختصر طورپر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر سے حاصل ہونیوالے مثبت نتائج اور نمایاں ترقی کا ذکرکیا ۔ چینی سفیر اپنے مضمون میں مزید لکھتے ہیں کہ اس وقت چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار، دفاعی تعاون اور شراکت داری تک پہنچ چکے ہیں اور انہیں اب نئے اہم مواقع کا سامنا ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا بڑا اور پائلٹ پراجیکٹ ہونے کے حوالے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ نمایاں پیشرفت کے ساتھ مکمل طورپر عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، سی پیک باہمی مفاد ، دوطرفہ تعاون اور مساوی ترقی کے اصولوں پر آگے بڑھ رہا ہے ، اس سے پاکستان کے عوام کو بڑے فوائد حاصل ہونگے ، اس کے پاکستانی معیشت،ترقی ، عوام کے معیار زندگی اور خطوں کے اتصال پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ،یہ منصوبہ عالمی اور علاقائی اقتصادی پیداوار کے اضافے میں نئی روح پھونک دے گا ، مستقبل کے مد نظر چین پر امن
ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا اور وہ باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون کی کھلی حکمت عملی پر چلتا رہے گا ، ہم ترقی کے مواقع حاصل کرنے پر نظر رکھیں گے اور باقی دنیا کے لئے مساوی مفادات اور تعاون کیلئے کام کرینگے ، ہم کھلے پن ،جامعیت،اور متوازن اور عالمی مفادات کے تناظر میں نئی عالمی معیشت کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں