خبرنامہ انٹرنیشنل

چین :بجلی گھر پر مچان گرنے سے 40افراد ہلاک

چین:(ملت+اے پی پی) میں زیر تعمیر بجلی گھر میں مچان گرنے سے کم سے کم 40افراد ہلاک اورمتعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ حادثہ چین کے صوبے جیان زی میں ایک زیر تعمیر بجلی گھر میں پیش آیا ،جہاں عمارت کی تعمیر کے لئے بنایا گیا مچان گر گیا،جس سے 22افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے،متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں ۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مچان گرنے سے بڑی تعدادمیں مزدوراس کے نیچے دب گئے۔ ملبے میں کنکریٹ،تختے اور سریا شامل ہے۔