خبرنامہ انٹرنیشنل

چین: بس نہرمیں گرنے سے 26 افراد ہلاک

بیجنگ: (اے پی پی) شمالی چین میں بس نہر میں گرنے سے چھبیس افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔ چینی شہر تیانجن کی مرکزی شاہراہ پر یہ ہولناک حادثہ پیش آیا ، واقعے میں چھبیس افراد موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو گہرے پانی سے نکالا ۔ حکام کے مطابق ٹائر پھٹنے سے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور نہر میں جا گری ، زخمیوں میں ڈرائیور بس کنڈکٹر اور دو مسافر شامل ہیں۔