خبرنامہ انٹرنیشنل

چین بیلٹ و روڈ منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیتی رہیگا ، حکومتی رپورٹ

بیجنگ (ملت + آئی این پی) اقتصادی نمو پر نیچے کی جانب دباؤ ختم ہونے کے بعد چینی پالیسی کی توجہ اب ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو فروغ دینے کو جاری رکھتے ہوئے اقتصادی پیداواری نمو کے استحکام کو برقراررکھنے پر ہو گی ، چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن (سی آئی سی سی ) کے ایک ریسرچ نوٹ کے مطابق تفریظ زر کا مقابلہ کرنے کے لئے کاؤنٹر ۔سائیکلیکل مینجمنٹ کی بجائے حکومت چین کی طویل المیعاد ، معتدبہ نمو میں اضافے کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر زیادہ زور دے گی ، چین نے پانچ مارچ کو اپنے 2017ء کے اقتصادی پیداواری ہدف کو قریباً 6.5فیصد کی انتہائی قیاس آرائی تک کم کر دیا ، یہ ایک صدی کی کسی سہ ماہی میں سب سے کم اہداف ہے جو کہ تیز رفتار پیداوار پر کوالٹی قائم کرنے کے اس کے عزم کی آئینہ دار ہے ، سی آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق چین کی مالیاتی پالیسی زیادہ غیر جانبدارانہ موقف کی طرف منتقل ہو گی اور زیادہ توجہ مالیاتی خطرات کو ٹالنے پر دی جائیگی ، مزید برآں مالیاتی پالیسی کا طریقہ کار امکانی طورپر زیادہ مربوط ہو گا اور ممکن ہے کہ آر ایم بی کی شرح تبادلہ زیادہ تر مستحکم رہے گی ۔جمعرات کو جاری کی جانیوالی حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین مالیاتی خطرات کے خلاف ’’فائروال ‘‘ تعمیر کرے گا اور نان پرفارمنگ ایسٹس بانڈ ڈیفالٹس ، شیڈو بینکنگ اور انٹرنیٹ فنانس پر محتاط نظر رکھے گا ۔سی آئی سی سی کی رپورٹ میں یہ پیشنگوئی کی بھی کی گئی ہے کہ زراعت ، مینوفیکچرنگ اور ایس او ای کے شعبوں میں اصلاحات میں مزید پیشرفت کی جائے گی۔دریں اثنا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت بیلٹ و روڈ منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیتی رہے گی ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ امسال سرمایہ کاری میں تیزی آجائے کیونکہ بیلٹ و رو ڈ سربراہی اجلاس جو مئی کے وسط میں بیجنگ میں ہو گا ، منصوبے کو فروغ دے گا ۔