خبرنامہ انٹرنیشنل

چین: دھوکہ باز شخص نے سینکڑوں سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالر کی پونجی سے محروم کر دیا

شینزن (ملت + آئی این پی) مقامی پبلک سکیورٹی اتھارٹی نے جمعرات کو بتایا کہ پولیس گو جو ہینگ نامی ایک شخص کو تلا ش کررہی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پیر ٹو پیر (پی 2پی ) قرضہ دینے کے سیکنڈل میں ملک گیر سینکڑوں سرمایہ کاروں سے 53.8ملین یوآن (7.98ملین امریکی ڈالر ) ہتھیانے میں ملوث ہے ،پراسیکوٹر نے گو جو کہ اس وقت مفرور ہے ، سرکاری کھاتوں کو غیر قانونی طورپر استعمال میں لانے پر گرفتاری کیلئے 27مئی 2015ء کو وارنٹ جاری کیا ہے ۔ یہ بات شینزن میونسپل سکیورٹی بیورو کی لوؤ ہو برانچ نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔