خبرنامہ انٹرنیشنل

چین روسی ریڈار سسٹم والے جنگی طیارے خریدے گا

:(اے پی پی)چین روس سے تجدید کردہ ریڈار سسٹم والے جنگی طیارے خریدے گا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور چین نے اتفاق کر لیا ہے کہ اس سال چین روس سے چوبیس ’ایس یو 35‘ جنگی طیارے خریدے گا۔ اس بارے میں اسلحہ بنانے والی سرکاری کمپنی کے سربراہ پاویل بوداگوو نے اعلان کیا۔ ان کے مطابق چین کو فراہم کئے جانے والے طیاروں میں تجدید کردہ ریڈار سسٹمز نصب ہوں گے، ان ریڈاروں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ یہ روسی ریڈار سسٹمز انتہائی موثر ہیں، ان کا استعمال دن رات مختلف موسمی حالات میں ممکن ہے بلکہ ان ریڈار سسٹمز استعمال کرتے ہوئے جیمنگ کا کامیاب مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔