خبرنامہ انٹرنیشنل

چین سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی گیر ہلاک ، چار لاپتہ

ہانگ زو (ملت+ آئی این پی ) چین کے مشرقی ساحلی صوبے زی جیانگ میں سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی گیر ہلاک اورچار لاپتہ ہو گئے ہیں ، کشتی میں دس ماہی گیر سوار تھے جبکہ وہ اچانک وین لنگ کے قریب سمندر میں ڈوب گئی ، مقامی جہاز رانی کے ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار دس آدمی سمندر میں گر پڑے جن میں سے چھ کو بچا لیا گیا اور ایک جاں بحق ہو گیا ، بچائے جانیوالوں میں سے تین کو علاج کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ، چار لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔دریں اثنا کشتی کے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔