خبرنامہ انٹرنیشنل

چین: سنکیانگ میں ریت کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

سنکیانگ(ملت آن لائن)چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرد آلود طوفان نے سنکیانگ کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑنے والی ریت سے حد نگاہ بھی بہت کم ہو گئی اور متاثر ہ علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد گھر بھی متاثر ہوئے اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔