خبرنامہ انٹرنیشنل

چین شمالی کوریا کو مذاکرات پر آمادہ کر سکتا ہے، فرانس

چین شمالی کوریا کو مذاکرات پر آمادہ کر سکتا ہے، فرانس
بیجنگ:(ملت آن لائن) فرانس نے کہا ہے کہ چین اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے شمالی کوریا کو مذاکرات پر آمادہ کر سکتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو لدریاں نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے بحران کا کوئی فوجی حل صرف انتہائی صورت حال میں ہی ممکن ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس پریس کانفرنس میں شمالی کوریائی بحران کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کو ہی حقیقت پسندانہ اور ممکنہ راستہ قرار دیا۔