خبرنامہ انٹرنیشنل

چین شمالی کوریا کی حمایت میں اُٹھ کھڑا ہوا، دھماکہ خیز اعلان

چین شمالی کوریا

چین شمالی کوریا کی حمایت میں اُٹھ کھڑا ہوا، دھماکہ خیز اعلان

بیجنگ(ملت آن لائن) چین نے امر یکہ سے کہاہے کہ وہ چینی اداروں اور افراد کے خلاف پا بند یا ں عا ئد کر نے کی غلط روش ختم کر دے،اوراپنے دا ئر ہ اختیا ر سے تجا وز نہ کر ے ،چین اس قسم کی پا بند یو ں کی سخت مخا لفت کر تا ہے امر یکہ کو اپنے ملکی قوا نین کی رو شنی میں ایسی پا بند یا ں نہیں لگا نی چا ہیں ان خیالا ت کا اظہار چین کی وزارت خا رجہ کے تر جمان گینگ شوانگ نے امر یکہ کی طرف سے جمہوریہ کو ریا کے خلاف مز ید پا بند یو ں کے اعلا ن کے بعد کیا ہے، جس میں امریکہنے جمہو ریہ کو ریا کے 56 بحر ی جہا ز و ں، جہا زران کمپنیو ں اور کا رو بار کو نشا نہ بنا یا گیا ہے، جس کا تعلق چینی کمپنیو ں اور افراد سے ہے۔انہو ں نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عا ئد کی گیءں پا بند یو ں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمہ داریا ں پو ر ی کر رہا ہے۔وہ چینی شہریو ں اور کمپنیوں کو اس با ت کی قطعاً اجاز ت نہیں دے گا کہ وہ اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کی خلاف وزری کریں تا ہم اگر کو ئی ان قر ار دادوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے سا تھ سختی سے نپٹا جائے گا۔