خبرنامہ انٹرنیشنل

چین: طوفان اورآندھی سے 98 افراد ہلاک،800زخمی

بیجنگ:(اے پی پی)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کم سے کم 78 افراد ہلاک اور800 سے زائد زخمی ہو گئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین میں جمعرات کی شب آنے والے اس طوفان کے ساتھ تیز بارشیں بھی ہوئیں۔طوفان کے باعث 78 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تقریباً 500 افراد میں سے200کی حالت تشویشناک ہے. طوفان سے درجنوں مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں۔طوفان کے بارے میں منظر عام پر آنے والے ایک ویڈیو میں زخمی بچہ جیسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور گاڑیاں الٹی پڑی ہیں، درخت اکھڑ گئے ہیں اور سٹریٹ لایٹس کے کھمبے گر گئے ہیں بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ایک مقامی رہائشی نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’یہ بالکل ایسا تھا جیسے دنیا ختم ہو گئی ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے طوفان سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن امداد کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران چین کے بیشترً علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں۔ جنوبی حصے میں آنے والے سیلاب سے تقریباً 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ان سیلاب کی وجہ سے معیشت کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔