خبرنامہ انٹرنیشنل

چین عالمی امور کا حصہ ہے اسکے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری تعلقات کیلئے کوشاں ہیں ، امریکہ

واشنگٹن /بیجنگ (ملت + آئی این پی ) امریکہ نے کہا ہے کہ چین عالمی امور کا حصہ ہے اس کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری تعلقات کیلئے کوشاں ہیں ، چین امریکہ دلچسپی کا تعاون ایشیاء اور بحرالکاہل کیئے موزو ہو گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ کی قائم مقام اسسٹنٹ سکرٹری آف اسٹیٹ سوسن نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھنتیجہ خیز اور تعمیری تعلقات کیلئے کوشاں ہے ۔سکرٹری سٹیٹ ریکس ٹیلرسن 18تاریخ کو چین کا دورہ کریں گے جس میں وہ چینی مندوب اور کے ساتھ ملکر چیلنجز اور چین امریکہ تعاون پر مذا کرات کریں گے اور د ونوں کے مابین تعمیری تعلقات کے قیام پر توجہ دی جائے گی ۔ قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک تونز نے کہا کہ چین عالمی امور کا اہم حسہ ہے اگر چین اور امریکہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعاون کر سکیں تو یہ ایشیاء اور بحرالکاہل کے علاقے کیلئے موزو ہو گا۔ انہوں نے کہا سکرٹری سٹیٹ ریکس ٹیلرسن 15آج بدھ کو جاپان پہنچیں گے جس کے بعد 17مارچ کو جنوبی کوریا اور 18مارچ کو چین کا دورہ کریں گے۔