خبرنامہ انٹرنیشنل

چین فلپائن تنازعات مضبوط دوستی میں بدل گئے

منیلا/بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین فلپائن تنازعات مضبوط دوستی میں بدل گے ،فلپائن کے مرکزی بینکنے چینی یوان کو خزانہ کرنسیوں میں شامل کرنے کا اعلانکر دیا ، دنیا کی مضبوط چینی معیشت کے باعث چینی کرنسی وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے منگل کو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق فلپائن کے مرکزی بینک نے چینی یوان کو اپنی خزانہ کرنسیوں میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ فلپائن کی بین الاقوامی خزانہ کرنسیوں کی کل مالیت 85 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالرز ہے جو امریکی ڈالرز، ایس ڈی آر اور سونے پر مشتمل ہے۔فلپائن کے مرکزی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کی معیشت اور مالیت میں چین کی حیثیت کی بہتری کیساتھ ساتھ چینی کرنسییوان زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں چین کے ساتھ فلپائن کی تجارتی مالیت بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس لئے فلپائن کے مرکزی بینک نے رن من بی کو اپنی خزانہ کرنسیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔