خبرنامہ انٹرنیشنل

چین مسئلہ فلسطین کے حل میں مصالحتی کردار کے لیے تیار ہے، چینی صدر

بیجنگ: (ملت+اے پی پی) چین مستقل فائر بندی اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مسئلہ فلسطین کے مشرقی وسطیٰ کے مسئلے کی اصل وجہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے لیے بھی اسے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل دونوں ہی کو بڑے عزم اور ارادے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اس مسئلے کو ختم کرنے اور اس مسئلے کو بنیا د ہی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ساپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو مملکتوں کے پلان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔