خبرنامہ انٹرنیشنل

چین: مٹی کا تودہ گرنےسے 20 افراد ملبہ تلےدب گئے

بیجنگ:(اے پی پی) چین میں مٹی کا تو دہ گرنے کے نتیجہ میں 20 افراد ملبہ تلے دب گئے ہیں۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی چین کے صوبہ گوانژو میں شدید بارش کے بعد گرنے والے مٹی کے تودہ نے تباہی مچا دی جس کے باعث کئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ تودہ گرنے کی وجہ سے 20 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں مذکورہ افراد کو ملبے سے نکالنے کے لئے مصروف ہیں۔