خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک

بیجنگ:(ملت=اے پی پی) چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے وسطیٰ صوبے ہوبے میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جھیل میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر جھیل میں جاگری جب کہ بس میں 20 افراد سوار تھے، پولیس نےبس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چین میں ٹریفک حادثات معمول کا باعث ہیں جب کہ صرف 2013 میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔