بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چین میں 2020تک متعدد سرکاری ادارے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کرنا شروع کر دیں گے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جمعرا ت کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق سرکاری اداروں میں تمام حکومتی محکمے تعلیمی ، ہسپتال ، ثقافتی مراکز اور کھیل کے میدان شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام ادارے نقل وحمل کے لئے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال قائم کریں ۔بیان میں نئی توانائی سے چلنے والی ان گاڑیوں کے لئے اضافی اخراجات کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔2015میں شروع کئے جانے والے اس منصوبہ کے تحت اب تک 230ایسی گاڑیاں متعدد اداروں میں استعمال ہو رہی ہیں جن کے لئے 461چارجرز بھی تیار کئے گئے ہیں ۔ یہ گاڑیاں ہر سال 12ہزار 4سو کلومیٹر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس سے 1200لیٹر گیسولین کی بچت ہوگی ۔