خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک، عمارتیں گرگئیں

چین میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک، عمارتیں گرگئیں
بیجنگ:(ملت آن لائن) چین کے مشرقی شہر ننگبو کی فیکٹری میں زور دار دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتیں بھی گرگئیں۔ چین کے مشرقی ساحلی شہر ننگبو میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کےمطابق 2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارات بھی گرگئیں۔ 30 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہے جس کےلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ننگبو شہر میں چین کی بین الاقوامی شپنگ پورٹ بھی ہے جہاں سے بڑے پیمانے پر مصنوعات برآمد اور درآمد کی جاتی ہیں جبکہ یہ شہر آٹو مینوفیکچرینگ کے حوالےسے بھی بہت اہم ہے۔