خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں سابق پولیس چیف کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی

بیجنگ: (ملت+اے پی پی) چین میں سابق پولیس چیف کو خاتون کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی ۔چینی پولیس کے مطابق 64 سالہ زاؤ نے اپنی عمر سے 30 سال چھوٹی اپنی دفتر کی ملازمہ کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلا ک کیا جب اس نے اس کے کالے کرتوتوں کو ظاہر کرنے کی دھمکی دی تھی،زاؤ نے ابتداء میں اسے دو گولیاں ماریں اور اسے مردہ سمجھ کر بھاگ گیا تاہم خاتون بچ نکلی اور گاڑی چلا کر ہسپتال جا رہی تھی کہ اس نے واپس لوٹ کر اس کے سر پر گولی مار کر اسے ختم کر دیا۔پولیس کے مطابق زاؤ منگولیا میں سات سال تک پولیس سربراہ رہنے کے بعد 2012 میں ریٹائر ہوا تھا وہ کمیونسٹ پارٹی کے زیر کنٹرول ادارے پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس کا ڈپٹی چیف بھی رہ چکا تھا۔