خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں طوفان نے تباہی مچا دی ، کئی علاقے بجلی سے محروم

بیجنگ (ملت آن لائن )رواں سال کے دوسرے طوفان نے چین میں تباہی مچا دی ،ساحلی شہر شین زان سے ٹکرانے والی تیز ہواﺅں اور بارش نے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم کردیا ۔ طوفان مربوک کے باعث چلنے والی تیز ہواﺅں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔صوبے گوانگ ژونگ کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیئے گئے۔ طوفان کے باعث سمندر میں لہریں بھی کئی فٹ بلند ہوگئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے تھے۔