خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی آمد میں زبردست اضافہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) نے سال رواں کے پہلے دس ماہ میں 4.2فیصد سالانہ کے اضافے سے 666.3بلین یوآن (98بلین امریکی ڈالر ) ہو گئی ہے ۔ یہ بات سرکاری اعدادو شمار میں جمعرات کو بتائی گئی ہے ۔ وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے ستمبر تک کی مدت کیلئے اضافے کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ، سروس انڈسٹری میں جنوری سے اکتوبر تک زبردست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ۔ یہ بات وزارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری ڈویژن کے سربراہ ٹان وین ہونگ نے بتائی ہے ۔سروس سیکٹر میں ایف ڈی آئی جو کہ تمام سرمایہ کاری کا 70.7فیصد ہے ، زیر تبصرہ مدت کے دوران 9.1فیصد سالانہ بڑھ گئی ، بالخصوص ہائی ٹیک سروسز میں ایف ڈی آئی ایک سال قبل کے مقابلے میں 9.2فیصد کی زبردست اضافے کے ساتھ 79.81بلین یوآن پہنچ گئی ۔ پہلے دس مہینوں میں امریکہ کی طرف سے ایف ڈی آئی میں 79.8فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ یورپی یونین کی طرف سے ایف ڈی آئی میں 41.5کا اضافہ ہوا ، 100ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری والی نو قائم شدہ غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد مجموعی طورپر 600رہی ، چین کے مغربی علاقوں میں ایف ڈی آئی 29.8فیصد کے سالانہ اضافے سے دس ماہ کی مدت کے دوران 49.27بلین یوآن ہو گئی جبکہ زیادہ ترقی یافتہ مشرقی علاقوں میں سرمایہ کاری کی مد میں 582.82بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی جو 6.9فیصد زائد ہے ، چین نے اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے زبردست اہمیت دے رکھی ہے اور ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کیلئے لیو ل پلینگ فیلڈ کے قیام کیلئے زیادہ اقدامات کرنے کا وعدہ کیاہے ، چین میں کاروبار قائم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بعض انتظامی منظوریوں کو حالیہ برسوں میں ختم کر دیا گیا ہے ، سرمایہ کاروں کو اب صرف اس عمل کی ضرورت ہے کہ وہ اس وقت تک جب تک اس کا کاروبار ’’ نیگٹیو لسٹ‘‘ پر نہیں ہے لوکل ریگولیٹروں کو اپنے کاروباری منصوبے پیش کرے ۔