خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے پر 3 سال کی سزا کا قانون منظور

چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے پر 3 سال کی سزا کا قانون منظور

بیجنگ:(ملت آن لائن) چینی نیشنل پیپلزکانگریس کی مستقل کمیٹی نے قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے 3 سال سزا کا قانون منظور کرلیا ہے۔ چین میں اب قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کہ شخص کو 3 سال قید کی سزا سنائی جائے گی اور اس سلسلے میں نیشنل پیپلزکانگریس کی مستقل کمیٹی نے ایک قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اب قومی ترانے کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک مقامات، شادی بیاہ اور آخری رسومات کے مواقع پر قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا جب کہ نجی سطح پر اس ترانے پر غیر مناسب پرفارمنس دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملکی فوجداری قانون میں اس ترمیم کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہانگ کانگ اور مکاؤ پر بھی ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے سیاسی حقوق سلب کئے جاسکتے ہیں اور مجرم کے طور پر حراست میں لینے کے علاوہ 3 سال قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

چین میں اب قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کہ شخص کو 3 سال قید کی سزا سنائی جائے گی اور اس سلسلے میں نیشنل پیپلزکانگریس کی مستقل کمیٹی نے ایک قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اب قومی ترانے کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک مقامات، شادی بیاہ اور آخری رسومات کے مواقع پر قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا جب کہ نجی سطح پر اس ترانے پر غیر مناسب پرفارمنس دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملکی فوجداری قانون میں اس ترمیم کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہانگ کانگ اور مکاؤ پر بھی ہوگا۔