خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں واٹس ایپ پر پابندی عائد

چین میں واٹس ایپ پر پابندی عائد

بیجنگ(ملت آن لائن)چین میں پیغام رسانی کی معروف سروس واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق چین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ چین میں موجود بعض صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے وہ واٹس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے اور غیر اعلانیہ بندش سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19ستمبر سے واٹس ایپ صارفیں کی بڑی تعداد پیغام رسانی کی اس سہولت سے محروم ہے جب کہ چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں فیس بک نے واٹس ایپ کو خریدلیا تھا جب کہ انسٹاگرام بھی فیس بُک ہی کی ملکیت ہے۔ قبل ازیں چین میں امریکی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاوہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور اس کی تمام سروسز بھی معطل کی جاچکی ہیں۔

واٹس ایپ بہت جلد ایسے فلٹرز متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر کو دیدہ زیب بنا کر دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

اینڈروئڈ پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کئی فوٹو فلٹرز پر کام شروع کر دیا ہے جنہیں جلد ہی واٹس ایپ اینڈروئڈ ورژن کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق واٹس ایپ کو پہلے ہی زیادہ بیٹری خرچ کرنے والی ایپس میں سے ایک تصور کیا جاتا رہا ہے اور اب اس پر فلٹر کے آپشن سے واٹس ایپ مزید بیٹری خرچ کرنے لگےگا۔ واٹس ایپ پوپ، بلیک اینڈ وائٹ، کول، کروم اور فلم فلٹر پیش کرے گا جسے آپ مستقبل قریب میں استعمال کر سکیں گے۔
Advertisement

انٹرنیٹ پر بہت سے آن لائن فوٹو ایڈیٹر بھی موجود ہیں جہاں تصاویر کو مزید نکھار کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے اور واٹس ایپ پر تصاویر پوسٹ کرنے والے بھی انہیں استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ انسٹا گرام میں اچھے فلٹرز موجود ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اب واٹس ایپ کس طرح کے فلٹر پیش کرتا ہے۔