خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں ٹریفک حادثہ ،17افراد ہلاک

چین کے شمال:(ملت+اے پی پی) مشرقی ہائی وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،خوفناک حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ37 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ شہرشانچی کے بیجنگ کن منگ ہائی وے پرپیش آیا،دھند اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے سے قبل برف باری اور بارش ہوئی تھی،ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کی قطار لگ گئی،جسے بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔