خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں 10 ملزموں کو سرعام پھانسی دے دی گئی

چین میں 10 ملزموں کو سرعام پھانسی دے دی گئی
بیجنگ (ملت آن لائن) چینی عدالت نے 10 افراد کو موت کی سزا سنادی، ان میں سے بیشتر افراد منشیات کے جرائم میں ملوث تھے ، جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر لوفینگ کی عدالتی فیصلے کے فوری بعد مجرموں کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں سرعام تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سات افراد کو منشیات کے جرم میں سزا دی گئی جبکہ تین دیگر افراد کو ڈاکہ زنی کے دوران قتل کرنے پر موت کی سزا دی گئی، فیصلے سے چار دن قبل مقامی لوگوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ آئیں اور ان لوگوں کی موت کا نظارہ کریں۔