خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 18 افراد ہلاک

فویانگ(ملت آن لائن) چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق انہوئی کے شہر فویانگ میں ایکسپریس وے پر 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد 7 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔

حادثے کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اچانک آنے والی دھند کے باعث بس اور ٹرک سمیت 30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے بعد دھویں آسمان پر دھویں کے کالے بادل بھی دیکھے گئے جب کہ ہیلی کاپٹر ایمبولنس کی مدد سے 17 افراد کو بچایا گیا اور گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھایا گیا۔

چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔