خبرنامہ انٹرنیشنل

چین نے فوجی بجٹ کی شفافیت پر خدشات مسترد کر دیئے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کے وزیر خزانہ زیاؤ جی نے چین کے فوجی بجٹ کی شفافیت پر خدشات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے دفاعی بجٹ میں کوئی ابہام نہیں ہے ، یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ چین کے فوجی بجٹ کے استعمال میں ابہام ایسی کوئی چین نہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روز سالانہ پارلیمانی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چین کا دفاعی بجٹ وفاقی مسودے کی رپورٹ میں شامل کیا جاتا ہے اور مقامی بجٹ نظر ثانی اور منظوری کیلئے نیشنل پیپلز کانگرس کے قانون سازوں کے اجلاس میں پیش کئے جاتے ہیں تا ہم اس سال ذرائع ابلاغ کو دستیاب ہونے والی رپورٹ میں بجٹ کے مکمل اعدادوشمار پیش نہیں کئے گئے اور ہم نے جس انداز میں فائلیں مکمل کی ہیں ان میں کچھ نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔وزیر دفاع نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ خارجہ امور اور پبلک سکیورٹی کے بجٹ کے ساتھ دفاعی بجٹ کا مسودہ قانون سازوں کو پیش کر دیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق اس سال دفاعی بجٹ 1.04ٹریلین یوآن (152ارب امریکی ڈالر ) کا ہو گا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے ۔