خبرنامہ انٹرنیشنل

چین نے متنازع سرحد سے فوج نہ ہٹانے پر بھارت کو خبردار کردیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ متنازع سرحد سے فوری طور پر فوج کو ہٹائے ورنہ فوج کی تعیناتی امن عمل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بھارت امن چاہتا ہے تو متنازع سرحدی علاقے پلیٹی سے فوری طور پر فوج واپس بلا لے کیوں کہ فوج کی تعیناتی امن عمل کے لئے درست نہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارت سے اپیل کی گئی ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے بھارت چین کی سرحد کے ساتھ متنازع علاقے میں موجود اپنی فوجیں فوری طور پر ہٹائے۔

پلیٹی چین اور بھوٹان کا متنازع سرحدی علاقہ ہے جس پر دونوں ممالک اپنا اپنا حق ملکیت جتاتے ہیں تاہم بھوٹان کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب بھارت نے متنازع علاقے میں کسی بھی فوجی تعمیر کی تردید کی ہے جب کہ وزیرخارجہ سشما سوراج کا اس حوالے سے بھارتی پارلیمنٹ میں بیان بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تنازع کے حل کے لئے چین سے سفارتی سطح پر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کشیدگی کے خاتمے کے لئے بھارت چین کی سرحد کے ساتھ متنازع علاقے میں موجود اپنی فوجیں فوری طور پر ہٹائے۔