خبرنامہ انٹرنیشنل

چین نے موسمیاتی مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیج دیا

بیجنگ: (ملت+اے پی پی) چین نے فضائی سمندری اور خلائی ماحول کے مشاہدہ ، آفات میں کمی اورروک تھام کے سلسلہ میں موسمیاتی مصنوعی سیارہ خلاء میں چھوڑ دیا جو کہ صحرائے گوبی کے شمال مغربی علاقہ جوئی چوان سیٹلائیٹ لانچ مرکز سے ہفتہ کو خلاء میں بھیجا گیا ۔ چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ مصنوعی سیارہ طویل فا صلاتی راکٹ مارچ 2 ڈی کے 240 ذریعے خلاء میں چھوڑا گیا ہے جو کہ اس کا 240 واں مشن ہے ۔ یہ موسمیاتی مصنوعی سیارہ شنگھائی اکیڈمی آف سپیس فلائیٹ ٹیکنالوجی نے بنایا ہے اور اس کو خلاء میں چھوڑے جانے کے بعد جن مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا ان میں فضائی مشاہدہ، سمندری اور خلائی ماحول، آفات کی روک تھام، ان میں کمی لانا اور سائنسی تجر بات شامل ہیں ۔