خبرنامہ انٹرنیشنل

چین نے کمبوڈیا سے 46ہزار ٹن چاول درآمد کیا

نو م پنہ (ملت + آئی این پی) چین نے کمبوڈیا سے گذشتہ دو ماہ کے دوران 46ہزار 3سو 87ٹن چاول درآمد کیا ، یہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران درآمد کئے گئے چاول سے 127فیصد زیادہ تھا ، چین ، فرانس ، پولینڈ ، برطانیہ اور نیدر لینڈ کے بعد کمبوڈیا کے چاول کا سب سے بڑا خریدار ہے ، کمبوڈیا کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ہین وان یان نے کہا ہے کہ کمبوڈیا چین کو چاول کی ایک بڑی مارکیٹ کے طورپر دیکھتا ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک 2017ء کے دوران چین کو دو لاکھ ٹن چاول برآمد کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے جنوری اور فروری کے دوران 46ملکوں کو ایک لاکھ 9ہزار 551ٹن چاول برآمد کیا جو گذشتہ سال اسی مدت کے دوران برآمد کئے گئے چاول سے 14.2فیصد زیادہ ہے ، کمبوڈیا ایک زرعی ملک ہے جس کی 80فیصد آبادی کاشتکاری کرتی ہے جہاں 90لاکھ ٹن چاول سالانہ پیدا ہوتا ہے ۔