خبرنامہ انٹرنیشنل

چین و امریکہ کو کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرور

چینی صدر:(ملت+اے پی پی) ژی جن پنگ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہےجس میں دونوں رہنمائوں نے بہت جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔ نومنتخب امریکی صدر سےبات کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ دنیاکی دو بڑی معاشی طاقتوں کو کئی شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات بہتر بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے پاس تعاون کے سوا کوئی آپشن نہیں جبکہ عالمی معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ٹرمپ نے چینی صدر سے کہا کہ وہ چین امریکا تعلقات مضبوط کرنے کیلئےان کے ساتھ کام کرنےکیلئے پر عزم ہیں۔