خبرنامہ انٹرنیشنل

چین: پاور اسٹیشن ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی

بیجنگ: (ملت+اے پی پی) چین کے مشرقی صوبے جینگ ژی میں زیر تعمیر پاور اسٹیشن کا ایک پلیٹ فارم گر گیا۔ خوفناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی۔ ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ حادثے کی جگہ کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد معلوم نہیں کی جا سکی۔ حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد دبے ہو سکتے ہیں۔