چین پر امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی مشق کاالزام
چینی فوج نے فضائی تربیتی بمبار مشن بڑھا دیے ہیں ،پینٹا گون
واشنگٹن (ملت آن لائن)پینٹاگون نے الزام لگا یا ہے کہ چین امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی مشق میں مصروف ہے ۔امریکی محکمہ دفاع کی تازہ رپورٹ کے مطابق چینی فوج نے گزشتہ برسوں کے دوران فضائی تربیت کے اپنے پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے بمبار مشن بڑھا دئیے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج کی اس مشق کا مقصد امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کی مشق کرنا ہے ۔ چین خلا میں اپنی عسکری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔