واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے اضافی محصولات پر ردعمل ظاہر کیا تو چینی برآمدات پر 267 بلین ڈالر کے مزید اضافی ٹیکس نافذ کر دیئے جائیں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ چین بظاہر تجارتی امور پر کوئی معاہدہ نہیں چاہتا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی درآمدات پر200 بلین ڈالر محصولات عائد کئے تھے جس کے جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 60 بلین ڈالر کے ٹیکس لگا دیئے تھے۔ ان دونوں ممالک میں اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔