خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کا امریکی درآمدارت پر 3 ارب ڈالرز ٹیکس عائد کرنیکا اعلان

چین کا امریکی درآمدارت پر 3 ارب ڈالرز ٹیکس عائد کرنیکا اعلان

بیجنگ: (ملت آن لائن) امریکا کی طرف سے چین سے درآمد شدہ اشیاءپر ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی درآمدات پر 3 ارب ڈالر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے چین اور امریکا کی تجارتی جنگ جاری ہے۔ بیجنگ نے بھی امریکی درآمدات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکا کی طرف سے چین سے درآمد شدہ اشیاء پر ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی درآمدات پر 3 ارب ڈالر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے چین درآمد کی جانے والی 128اقسام کی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اگر امریکا سے کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوتا تو چین کی جانب سے اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا جائے گا۔ چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت امریکہ کے اس یک طرفہ اعلان پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…فرانسیسی صدر کی ممکنہ معاشی اصلاحات کیخلاف ملک گیر احتجاج

پیرس: (ملت آن لائن) فرانسیسی صدر میکرون کی ممکنہ معاشی اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، کئی شہروں میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔

صدر میکرون کی ممکنہ معاشی اصلاحات کو نامنظور قرار دیتے ہوئے پیرس اور دیگر شہروں میں ورکرز یونین کے ہزاروں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ پرتشدد مظاہروں سے پیرس کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور پانی کی توپوں کو بے دریغ استعمال کیا۔

ائیرپورٹس ورکرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کی 30 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 60 فیصد ریلوے سروس بھی معطل رہی۔ ملک گیر احتجاج کے باعث بڑے شہروں میں کاروباری مراکز بھی بند رہے۔