خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کا دفاعی بجٹ کیلئے 175 ارب ڈالرز مختص کرنیکا اعلان

چین کا دفاعی بجٹ کیلئے 175 ارب ڈالرز مختص کرنیکا اعلان

بیجنگ (ملت آن لائن) چین نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں ایک سو پچھتر ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال سے آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ بیجنگ میں پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران چینی وزیر اعظم لی کی چینگ نے دفاعی بجٹ کی رقم ایک سو پچھتر ارب ڈالر تک مختص کرنے کا اعلان کیا۔رقم گزشتہ بجٹ سے آٹھ فیصد زیادہ ہے، رقم میں اضافے کا اعلان وزیر اعظم لی کی چنگ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا اجلاس میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے ملک کے صدر کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ادوار کی شرط ختم کرنے کی تجویز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ چین نے آئندہ سال کے لیے اپنی شرح نمو کا ہدف بھی 6.5 فیصد مقرر کیا ہے۔