خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کا شمسی ڈرون سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

چین کا شمسی ڈرون سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

بیجنگ(ملت آن لائن)چین نے شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کا دعویٰ کیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈرون نے مسلسل پندرہ گھنٹے تک کامیاب پرواز کی ۔ یہ پروازفضا میں تقریبا سو کلومیٹر بلندی پر کی گئی ۔ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا میں 65کلومیٹر بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہفتوں تک اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے اور اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ50کلوگرام کے کلسٹر بم کے علاوہ گائیڈڈ میزائل بھی فائر کرسکتا ہے-
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…آخر مسلمانوں کا صبراسرائیلی وزیراعظم پر پڑ ہی گیا

تل ابیب:(ملت آن لائن) اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر کرپشن کے 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے 2 مقدمات میں پولیس نے تحقیقات مکمل کرلی اور اس حوالے سے رپورٹ اٹارنی جنرل کو ارسال کردی جس میں ان پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف رشوت لینے سمیت فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے جیسے جرائم کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو فرد جرم کے لئے کافی ہیں۔ پولیس رپورٹ پر اٹارنی جنرل کو کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار حاصل ہے جب کہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کے خلاف سفارشات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کو دو مختلف مقدمات کا سامنا ہے جس میں پہلے مقدمے میں سیاسی فوائد دے کر امیر تاجروں سے قیمتی تحائف لینے اور دوسرے مقدمے میں ایک اخبار کے ساتھ ان کی نمایاں اور مثبت کوریج کے لئے معاہدہ کرنا شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں رہنے کی کوشش کریں گے اور پولیس کی جانب سے فرد جرم کی سفارش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ادھر اپوزیشن نے وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا، لیبر پارٹی کے رہنما ایو گیبے کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں کو پولیس کی سفارشات کے بعد وزیراعظم یا قانون کی بالادستی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ موشی کہلون نے زور دیا ہے کہ پولیس پر حملے نہیں کرنے چاہییں اور نظام قانون کو کسی بھی دباؤ کے بغیر کام کرنا چاہیے، کولانو پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ کی جماعت وزیراعظم کی اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ شدید ناقد بھی ہے۔