بیجنگ۔(اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ مشرقی جزیرہ میں امریکی ایف 22 سٹیلتھ لڑاکا طیارہ ڈیٹکٹ کیا گیا ہے۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی سمندر میں ایئر ڈیفنس آئیڈنٹیفیکیشن زون کے اردگرد متعدد لڑاکا طیارے اڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کے اردگرد گشتی بیڑے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر بریگیڈ سے ہیلی کاپٹر دیکھے گئے ہیں جب کہ ان فائٹرز پر میزائل بھی نصب تھے۔