خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کا پاکستان کے ساتھ سنکیانگ میں 24ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین نے پاکستان کے ساتھ رابطہ سازی کو بہتر بنانے کیلئے اپنے مغربی صوبہ سنکیانگ میں شاہراہوں کی بہتری کیلئے 24ارب ڈالرز مختص کر دیئے ، منصوبے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان بھر میں متعدد منصوبے تیزی سے فروغ پا رہے ہیں جس کے بعد چین نے سنکیانگ میں شاہراہوں کی بہتری کیلئے 24ارب ڈالرز مختص کر دیئے ، مختص شدہ فنڈ رواں سال استعمال کئے جائیں گے تاکہ شاہراہ ریشم معاشی راہداری میں اہم کردار ادا کرنے والا یہ صوبہ مستقبل میں چین کا اہم تجارتی مرکز کے طور پر کردارادا کرے گا جس سے شروع ہونے والے تجارتی قافلے پاکستان سے گزر کر ایشیا ،افریقہ اور دیگر خطوں کی جانب روانہ ہوں گے ، بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے صوبے میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونے کا بھی امکان ہے ۔ اس سے قبل مذکورہ صوبہ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ،منصوبے کے تحت1.8ارب ڈالر ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر اور0.7ارب ڈالر سول ایوی ایشن کے منصوبوں پر بھی خرچ کئے جائیں گے ۔مرکزی حکومت صوبہ کو اہم معاشی راہداری کا درجہ دیتی ہے کیونکہ اس کی سرحدیں پاکستان ، قازقستان اور مینگولیا سے ملتی ہیں جن کے ساتھ مستقبل میں اربوں ڈالرز کی تجارت کی جائے گی ۔