خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کا کردار قابل ستائش ہے: اقوام متحدہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی) اقوام متحدہ کینئے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے عالمی امور میں چین کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں مختلف نئے اور پرانے تنازعات موجود ہیں، گورننس کے نظام، کو بہتر بنا کر ان چیلنجز سے نمٹا جانا چاہیے ، اقوام متحدہ اور چین کے درمیان تعاون کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا چین اور اقوام متحدہ کے درمیان باہمی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔چین اور اقوام متحدہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے ہے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس بیجنگ پہنچ گے ہیں یہاں پر انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عالمی امور میں چین کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ چین عالمی امور میں مزید موثر کردار ادا کرے گا وانگ ای کے ساتھ ملاقات میں انتو نیو گو تیرس نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مختلف نئے اور پرانے تنازعات موجود ہیں۔ کثیر الجہتی گورننس کے نظام، کو بہتر بنا کر ان چیلنجز سے نمٹا جانا چاہیے انہوں نے کہا چین ایک ایساملک ہے جو اس نطام کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے اسی وجہ سے اقوام متحدہ اور چین کے درمیان تعاون کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اب چین اور اقوام متحدہ کے درمیان باہمی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔چین اور اقوام متحدہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے ہے۔